مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مقامی حکام نے پارچین علاقہ میں صنعتی گيس ٹینک میں دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل رات ساڑھے گیارہ بجے سے بارہ بجے کے درمیان پارچين علاقہ میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔ متعلقہ حکام کے مطابق صنعتی گیس کے ایک ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے ، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا فوجی مراکز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہوگيا ہے ابھی تک اس کے علل اور اسباب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تہران کے پارچین علاقہ میں صنعتی گيس ٹینک میں دھماکہ/ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تہران میں مقامی حکام نے پارچین علاقہ میں صنعتی گيس ٹینک میں دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
News ID 1901163
آپ کا تبصرہ